• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 68274

    عنوان: میری عمر ۲۴ سال ہے تو کیا میں اپنی پسند کے شخص سے نکاح کرسکتی ہوں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری عمر ۲۴ سال ہے تو کیا میں اپنی پسند کے شخص سے نکاح کرسکتی ہوں؟ اور ایک ہمسفر لڑکے لیے کیا دیکھنا چاہئے اسلام کے حساب سے ؟

    جواب نمبر: 68274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 934-912/sd=11/1437

    لڑکی کا از خود نکاح کا اقدام کرنا اُس کی حیا اور شرم کے خلاف ہے، لڑکی کو نکاح کا معاملہ اپنے والدین اور اولیاء کے حوالہ کر دینا چاہیے،؛ البتہ اولیاء کو لڑکی کی رضامندی کے بعد ہی رشتہ طے کرنا چاہیے، لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ اپنے نکاح کا معاملہ اپنے والدین کے حوالے کر دیں، ا ز خود نکاح کا اقدام نہ کریں، ہاں آپ کی جو پسند ہو، والدین سے اُس کا اظہار کرنے میں مضائقہ نہیں؛ لیکن اپنی پسند پر اصرار کرنا بھی ٹھیک نہیں، والدین بچوں کے لیے نہایت مشفق اور خیرخواہ ہوتے ہیں، وہ بہت غور وفکر کے بعد ہی مناسب رشتہ طے کر نے کی کوشش کرتے ہیں اور نکاح میں لڑکے کی دینداری، اُس کے اخلاق و عادات، خاندانی اعتبار سے اُ س کا لڑکی کے برابر ہونا وغیرہ امور دیکھنے چاہییں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند