• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 67737

    عنوان: کیا میں اپنی پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہوں؟

    سوال: میرا سوال تھا کہ کیا میں اپنی پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہوں؟ جب کہ میرے والد صاحب اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں، اور میں لڑکی کو چار سالوں سے جانتا ہوں، اور دوسری بات یہ کہ گھر کے سارے لوگ اس رشتہ سے خوش ہیں سوائے ابو جان کو چھوڑ کر تو کیا میں اپنی مرضی سے کر سکتا ہوں ؟اگر کچھ طریقہ بتادیں کہ ابو مان جائیں تو میں نکاح سکون سے کر لوں۔آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 67737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1039-1064/N=10/1437

     آپ کے والد صاحب اس رشتہ سے کیوں خوش نہیں ہیں؟ اس کی وجہ ذکر کرنی چاہئے تھی، اگر ان کے ناخوش ہونے کی کوئی معقول وجہ ہے تو آپ یہ رشتہ نہ کریں اور اگر کوئی معقول وجہ نہ ہو تو والدہ صاحبہ کے ذریعے والد صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کریں، اللہ تعالی آپ کے لیے خیر کا فیصلہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند