• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 67275

    عنوان: منگنی ہوجانے كے بعد كیا لڑكی كا فوٹو دیكھنا جائز ہے؟

    سوال: میری منگی ہوگئی ہے، لیکن اپنی ہونے والی بیوی سے مجھے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، لڑکی والوں نے لڑکی کا فوٹو بھیجا ہے جس سے میری شادی ہونے والی ہے، ان شاء اللہ اور شادی میں تقریبا ایک سال کاوقفہ ہے ۔ سوال یہ ہے کہ جب کبھی میری خواہش ہو میں اس اس فوٹو کو دیکھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 67275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 850-647/D=10/1437

    نکاح سے پہلے وہ لڑکی آپ کے لیے اجنبیہ ہے اس سے ملاقات کرنا بات چیت کرنا جائز نہیں اسی طرح اس کا فوٹو دیکھنا اور اسے لذت حاصل کرنے کا ذریعہ بنانا بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند