• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 67178

    عنوان: کسی مسلمان کاایسے غیر مسلم یا سیکولر ملک میں رہنا جائز ہے جہاں تعداد ازواج پر پابندی عائد ہے؟

    سوال: کسی مسلمان کاایسے غیر مسلم یا سیکولر ملک میں رہنا جائز ہے جہاں تعداد ازواج پر پابندی عائد ہے؟جب کہ وہ شخص بھی ایک سے زیادہ شادی کرنا نہیں چاہتاہے یا اس کو اس کی ضرورت نہیں ہے مگر وہ آزدی سے اسلام کے دیگر احکامات پر عمل کرسکتاہے جیسے نماز، روزہ، زکاة ، حج وغیرہ ؟

    جواب نمبر: 67178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1014-1001/N=10/1437

     

    اگر کسی سیکولر یا غیر مسلم ملک میں آزادی کے ساتھ اسلام کے تمام احکامات پر عمل کی اجازت ہے، صرف تعدد ازواج پر پابندی ہے اور آدمی تعدد ازواج کو جائز سمجھتے ہوئے ایک سے زائد نکاح کی ضرورت محسوس نہیں کرتا تو وہ ایسے ملک میں رہ سکتا ہے ، جائز ہے، دل سے ملک کے کسی بھی غیر شرعی قانون کو صحیح تسلیم نہ کرے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند