• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 67043

    عنوان: کیا کسی قاضی کے بغیر نکاح کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا اللہ کو گواہ رکھ کر کیا ہوا نکاح، نکاح ہوتا ہے یا نہیں؟ (۲) کیا کسی قاضی کے بغیر نکاح کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 67043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 788-788/M=8/1437 (۱) صرف اللہ کو گواہ بنا کر نکاح کرنا درست نہیں، صحت نکاح کے لیے یہ ضروری ہے کہ دو مرد یا ایک مرد اور دو عورت گواہ کی حیثیت سے مجلس نکاح میں موجود ہوں، فلو تزوج امرأة بشہادة اللہ تعالی ورسولہ لایجوز النکاح (مجمع الأنہر ) ولا ینعقد نکاح المسلمین إلا بحضور شاہدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین أو رجل و امرأتین ․ (ہدایہ) (۲) جی ہاں ! قاضی کے بغیر نکاح کیا جاسکتا ہے، قاضی کا موجود ہونا صحت نکاح کے لیے لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند