معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 6671
کیا شوہر بیوی کی یا بیوی شوہر کی شرمگاہ کومنھ میں لے سکتی /لے سکتا ہے؟
کیا شوہر بیوی کی یا بیوی شوہر کی شرمگاہ کومنھ میں لے سکتی /لے سکتا ہے؟
جواب نمبر: 667101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1225=1150/ د
غیرفطری اور بے حیائل کا عمل ہے، جانوروں کا طریقہ ہے، عورت کا مرد کا ایک دوسرے کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا جائز ہے، منھ میں لینا مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
چار سال پہلے میری شادی ہوئی تھی۔ میری ماں کی دوسری شادی تھی، میری پرورش اپنے دوسرے باپ کے گھر میں ہوئی ہے۔ میں اپنے اصلی باپ کو نہیں جانتاہوں اور ہمیشہ میرے نام کے ساتھ میرے دوسرے باپ کا نام لگتا ہے، اور نکاح بھی انہیں کے نام سے ہوا ہے۔ اب میرے انکل کہتے ہیں کہ تمہارا نکاح نہیں ہوا۔میری شادی کو چار سال بھی ہوگئے ہیں اور میرے دو بچے بھی ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟میرا نکاح جائز ہے یا نا جائز؟
349 مناظرعرض ہے جواب جلد عنایت فرمائیں چوں کہ مسئلہ کی نوعیت
بہت نازک ہے اور معاملہ کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے اس کے لیے آپ سے عرض ہے کہ جواب میں جلدی فرمالیں گے تو
سہولت ہوجائے گی۔ اللہ
تعالیٰ آپ حضرات کو بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین ایک صاحب کا نکاح تقریباً پانچ سال پہلے ایک لڑکی سے
کیا گیا جس میں اہل محلہ
کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی۔ نکاح کے وقت لڑکے کی عمر تقریبا 26 سال جبکہ لڑکی کی عمر تقریبا
18 سال تھی۔ نکاح
کے بعد رخصتی نہ ہوسکی جس کی وجہ مالی پریشانی اور مختلف اداروں میں بِل کلیئر نہ ہونے کی
وجہ سے مکان کی تعمیر میں تاخیر تھی۔ ابھی کچھ عرصہ قبل یعنی 27جون 2009ء کو لڑکی اپنے گھر سے نکل کر کسی
اور شخص کے ساتھ چلی گئی
اور وہاں جاکر انہوں نے نکاح کرلیا، اور نکاح کرتے وقت انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ
چوں کہ پہلے نکاح کو تین سال گزرچکے ہیں لہٰذا اب وہ نکاح ختم ہوچکا ہے اور انہوں نے دوبارہ نکاح کردیا
ہے...
لڑکا لڑکی دو نوں بالغ ہیں اور ایک دوسرے
سے بے حد محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، پر کچھ پریشانی کی وجہ سے اگر ولی
تیار نہ ہو تو کیا ٹیلی فون پر نکاح کرسکتے ہیں؟ کیا فون پر نکاح جائز ہے؟ لڑکا
دبئی میں ہے اور لڑکی انڈیا میں ہے۔ دنوں یہ چاہتے ہیں کہ اگر زیادہ مشکل ہو تو
نکاح فون پر کرسکتے ہیں یااسلام اور اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے
مطابق اس کی کوئی اچھی شکل بتائیں؟یہ دونوں تیار ہیں نکاح کے لیے پہلے گھر والے بھی
تیار تھے ۔اب شاید ان کے من میں کچھ شبہ لگ رہا ہے اس لیے یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے
ہیں۔ جب کہ حتی الامکان کوشش یہی ہو گی کہ گھر والے خوشی سے شادی میں شریک ہوں۔
اگر نہیں ہوتا ہے تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ یعنی فون پر نکاح کرنا کیسا ہے؟ ما شاء
اللہ ہمارے والد اور دادا محترم اور بھائی سب قاسمی ہیں۔
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین کوئی غیر مسلم اسلام میں داخل ہونے کے کتنے دن بعد مسلم لڑکی
سے شادی کرسکتاہے؟ کیوں کہ آج کل اکثر غیر لڑکے اسلام قبول کرتے ہیں شادی کرلیتے ہیں
اور علماء ان کو کلمہ پڑھوانے کے بعد شادی کی اجازت دیتے ہیں۔ کیا یہ عمل شریعت کی
رو سے صحیح ہے؟ جواب مرحمت فرماویں تو عین نوازش ہوگی۔
ایک
لڑکی کا چھ سال کی عمر میں اس کے والد نے نکاح کردیاتھا۔ اب بالغ ہونے کے بعد لڑکی
کی مرضی سے اس کے والد نے نکاح توڑ کر دوسری جگہ اس لڑکی کا نکاح اور رخصتی کردی
پہلے شوہر کو بتائے بغیر۔ جب پہلے والے شوہر کو اس کی شادی کا پتہ چلا تو اس نے
اعتراض کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دیاتھا آپ اس کا دوسری جگہ نکاح نہیں
کرسکتے۔ بالآخر وہ چپ ہوکر بیٹھ گیا،کیوں کہ دونوں خاندانوں کی آپس میں لڑائیاں
ہوگئی تھیں اس وجہ سے یہ نکاح توڑنا پڑا۔ (۱)کیا دوسرا نکاح نافذ ہوگیا ہے، اگر
نہیں ،تو کیوں؟ (۲)اگر
بالغ ہوکر بھی طلاق ہی کے ذریعہ نکاح ختم کرنا ہوتا ہے تو پھر یہ کیوں کہا جاتا ہے
کہ بچپن میں کیا ہوا نکاح جب بچے بالغ ہوجائیں تو اپنی مرضی سے ختم کرسکتے ہیں؟