• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66670

    عنوان: خفیہ نکاح کے بعد کیا رشتہ داروں کی موجودگی میں دوبارہ کیا جاسکتا ہے

    سوال: میں نے گھر والوں اور دوست احباب کے علم کہ بغیر نکاح کیا ہے اب چنانچہ وہ اس رشتہ کے لیئے تیار ہو گئے ہیں اور میرا نکاح کروانا چاہتے ہیں،تو کیا اب دوست احباب اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ہم دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں؟ اور اگر کرسکتے ہیں تو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 66670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 900-900/M=9/1437 آپ نے گھر والوں کو بتائے بغیر نکاح کرکے اچھا نہیں کیا، ماں باپ کی اجازت و پسند سے نکاح کرنا خیرو برکت کا ذریعہ ہوتا ہے بہرحال اب گھر والے رضامند ہوگئے ہیں اور نکاح کروانا چاہتے ہیں تو دوست و احباب او ررشتہ داروں کی موجودگی میں اس نکاح کی تجدید کرسکتے ہیں، پہلی مرتبہ آپ نے نکاح کس طریقے پر کیا یہ واضح نہیں، نکاح صحیح ہونے کے لیے یہ شرط ہوتی ہے کہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول ہو اور بہتر ہوتا ہے کہ لڑکی کے ولی کی اجازت حاصل ہو نیز مسجد میں جمعہ کے دن نکاح کرنا افضل ہوتا ہے زوجین کی حالت کے اعتبار سے آپسی رضامندی سے مہر طے ہوتا ہے اور یہ ضروری ہوتاہے کہ ویڈیو گرافی، تصویر کشی اور دیگر منکرات سے نکاح کی مجلس پاک ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند