• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66662

    عنوان: میرا نکاح طے ہوگیا ہے اس شرط کے ساتھ کہ میں نکاح کے بعد کچھ رقم ادا کردوں؟

    سوال: میرا نکاح طے ہوگیا ہے اس شرط کے ساتھ کہ میں نکاح کے بعد کچھ رقم ادا کردوں؟اور بقیہ بعد میں ادا کردوں گا۔ مہر کی کل رقم 75000 روپئے ہے جس میں سے میں نے 25000 روپئے ادا کرنے ہیں جیسا کہ بڑوں نے متعین کردیاہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں بیوی کو 10000 روپئے مہر ادا کرسکتاہوں کیوں کہ کچھ مالی پریشانی ہے، اور بقیہ رقم میں بعد میں ادا کرودں گا؟

    جواب نمبر: 66662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 809-690/D=11/1437

    مہر میں پچیس ہزار معجل (نقدی فوری دینا) طے ہوا ہے تو آپ اتنی رقم جلد سے جلد دیدیں اگر کسی وجہ سے دشواری ہوتو بیوی یا اس کے سرپرست سے بات کر لیجئے اور کچھ مہلت حاصل کرلیجئے حدیث میں آتا ہے جو کسی مہلت مانگنے والے کو مہلت دیتا ہے تو اللہ تعالی اس کے ساتھ سہولت کا معاملہ فرمائیں گے۔
    ایسی صورت میں آپ بیوی کو دس ہزار بھی ادا کرسکتے ہیں اگر اسے شکایت نہیں ہے تو شرعاً بھی اس میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند