• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66408

    عنوان: محض دو سال تک علیحدہ رہنے اور صحبت نہ کرنے سے نکاح کا رشتہ ختم نہیں ہوتا

    سوال: ایک لڑکی کا نکاح کیا گیا تھا جنوری میں ، لیکن اس کی رخصتی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ اس کے شوہر نے صحبت کی ہے ، صرف صرف نکاح ہوا تھا، اور اس کی رخصتی دو سال بعد کی طے کی گئی ہے تو کیا اس حالت میں ان دونوں کا نکاح باقی رہے گایا پھر ان کا نکاح ختم ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 66408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 752-666/D=10/1437 لڑکی کا نکاح ہوجانے کے بعد محض دو سال تک علیحدہ رہنے اور صحبت نہ کرنے سے نکاح کا رشتہ ختم نہیں ہوتا جب تک طلاق یا شرعی تفریق نہ ہو بدستور نکاح باقی ہے، البتہ نکاح کے بعد رخصتی میں بلاوجہ تاخیر کرنا مناسب نہیں۔ لأن الامتناع عن قربانہا في أکثر المدة بلا مانع وبمثلہ لایثبت حکم الطلاق فیہ․ (ہدایہ ۲/۴۰۲ أشرفي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند