• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66238

    عنوان: میں اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں جس کی نانی نے مجھے دودھ پلایا ہے، تو کیا اس لڑکی سے شادی ہوسکتی ہے؟

    سوال: میں اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں جس کی نانی نے مجھے دودھ پلایا ہے، تو کیا اس لڑکی سے شادی ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 66238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1017-1041/L=9/1437 صورت مسئولہ میں اگر اس لڑکی کی نانی نے آپ کو مدت رضاعت میں دودھ پلایا ہے تو آپ اس لڑکی کے رضاعی ماموں ہوگئے اور جس طرح نسبی ماموں اور بھانجی کا باہم نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی ماموں و بھانجی کا باہم نکاح کرنا حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند