• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66046

    عنوان: کیا شریعت محمد یہ اس کی اجازت دیتی ہے کہ میں دوسرا نکاح کروں؟

    سوال: میر بیگم کو بیماری ہے ، مجھے ایک اور نکاح کرنے نہیں دے رہی ہے، وہ اب کسی کام کی نہیں ہے ، اکثر بیمار رہتی ہے، میں اپنی بیوی کو نکاح میں رکھتے ہوئے دوسری شادی کرنا چاہتاہوں اور دونوں کے پورے حقوق ادا بھی کروں گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا شریعت محمد یہ اس کی اجازت دیتی ہے کہ میں دوسرا نکاح کروں؟

    جواب نمبر: 66046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 873-868/SN=9/1437 جی ہاں! صورتِ مسئلہ میں آپ کے لیے دوسرا نکاح کرنے کی شرعاً اجازت ہے؛ لیکن یہ ملحوظ رہے کہ دونوں بیویوں کے درمیان مساوات (یعنی شب گذاری وغیرہ میں) ضروری ہے ورنہ آخرت میں سخت مواخذہ ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند