• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65882

    عنوان: بیوی سے فون پر شہوت والی باتین کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر شادی کے بعد شوہر باہر ہو اور وہ اپنی بیوی کی تصویر مانگے یا فون پر کچھ شہوت والی باتیں کرے تو کیا ایسے فوٹو اور باتیں کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 65882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 846-844/SN=9/1437 تصویر کھنچوانے اور بھیجنے کی تو اجازت نہیں ہے؛ البتہ بیوی سے فون پر شہوت والی باتین کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند