• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65249

    عنوان: رضاعی بھائی کی چھوٹی بہن سے نکاح

    سوال: میری والدہ نے بچپن میں میرے کزن (ماموں کا بیٹا) کو دودھ پلایاتھا تو کیا میں اس کی چھوٹی بہن (ماموں کی بیٹی ) سے نکاح کرسکتاہوں؟ اس نے والدہ کا دودھ نہیں پیاہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 65249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 752-711/N=7/1437 جی ہاں! آپ کا نکاح آپ کے ماموں زاد رضاعی بھائی کی چھوٹی بہن سے ہوسکتا ہے، جائز ہے؛ کیوں کہ وہ آپ کی رضاعی بہن نہیں ہے؛ بلکہ رضاعی بھائی کی نسبی بہن ہے، اور رشتہٴ رضاعت کی وجہ سے رضاعی بھائی کی بہن حرام نہیں ہوتی، ”وتحل أخت أخیہ رضاعاً“ یصح اتصالہ… بالمضاف إلیہ کأن یکون لأخیہ رضاعاً أخت نسباً (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الرضاع، ۴: ، ۴۱۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند