• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 64983

    عنوان: قاضي نے غلطی سے دولہنوں کے نام بد ل دئے اور دولہوں نے بغیر توجہ کے قبول کر لیا

    سوال: دو دولہوں کا نکاح ہو رہا ہو تو دوران نکاح،نکاح پڑھا نے والے نے غلطی سے دولہنوں کے نام بد ل دئے اور دولہوں نے بغیر توجہ کے قبول کر لیا۔شادی کے اگلے دن شادی کی ویوڈیو کسیٹ کو دیکھنے سے غلطی سامنے آئی۔ کیا نکاح ہوا یا نہیں۔شرعی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 64983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 765-765/L=8/1437 چونکہ وکیل (قاضی) کو فلاں لڑکی کا نکاح فلاں اور فلاں کا فلاں سے پڑھانے کا وکیل بنایا گیا تھا اور وکیل کو یہ اختیار نہیں رہتا کہ نام بدل کر نکاح پڑھائے، اس لیے اگر قاضی سے نام لینے میں غلطی ہوگئی ہے تو یہ نکاح درست نہیں ہوا، دوبارہ نکاح پڑھوالیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند