• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 64142

    عنوان: كیسا ایسی صورت میں مصاہرت ثابت ہوگی؟

    سوال: داماد نے اپنی ساس کی شرم گا ہ کو برہنہ حالت میں شہوت یا بغیر شہوت کے دیکھ لیا ،تودونوں صورتوں کا کیا حکم ہے؟ آیا داماد کا نکاح اس کی بیٹی سے باقی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 64142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 685-685/Sd=9/1437 اگر داماد اپنی ساس کی شرم گاہ کے اندرونی حصہ کو شہوت کے ساتھ دیکھ لے، تو اس سے حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی، لہذا داماد کے لیے ساس کی بیٹی کو طلاق دے کر علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہوگا اور اگر شہوت کے بغیر دیکھے یا شرم گاہ کے باہر کے حصے کو شہوت کے ساتھ دیکھے، تو ایسی صورت میں حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوگی۔ قال الحصکفي: المنظور الی فرجہا المدور الداخل۔۔۔۔ والعبرة للشہوة عند المس والنظر لا بعدہما۔ وقال ابن عابدین: والمنظور الی فرجہا۔۔۔۔ المدور الداخل اختارہ في الہدایة، وفي الخانیة: وعلیہ الفتوی، وفي الفتح: وہو ظاہر الرویة؛ لنأن ہذا حکم تعلق بالفرج والداخل فرج من کل وجہ، الخارج فرج من وجہ، والاحتراز عن الخارج متعذر، فسقط اعتبارہ۔ (رد المحتار مع الدر الامختار: ۴/۱۸۰، ط: زکریا) ------------------------ جواب درست ہے، البتہ برہنہ دیکھنے میں یہ تفصیل ہے شرم گاہ کے اندرونی حصہ سے مراد اندر کا گول سوراخ ہے، جسے دیکھنا اسی وقت ممکن ہے جب عورت اکڑو پیچھے کی طرف ٹیک لگاکر بیٹھی ہو۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند