• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 63805

    عنوان: جس لڑکے سے لواطت کی گئی اس کی بہن سے نکاح

    سوال: زید نے ایک لڑکے کے ساتھ بدکاری کی اب زید اس لڑکے کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا یہ نکاح ہو سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 63805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 388-388/Sd=6/1437 بدکاری کی وجہ سے زید پر توبہ استغفار لازم ہے؛ لیکن اس کی وجہ سے مذکورہ لڑکی کی بہن سے نکاح زید کے لیے حرام نہیں ہوگا، زید کے لیے اُس کی بہن سے نکاح کرنا جائزہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند