• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 63453

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ زید نے اپنی منگیتر کو کہا کہ وہ قرآن کی قسم کھا کر کہتاہے کہ وہ اس کو (زید کی منگیتر ) کو کبھی فون نہیں کرے گا بعد میں زید چاہتاہے کہ وہ اپنی قسم توڑ دے اس صورت میں وہ کیا کرے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ زید نے اپنی منگیتر کو کہا کہ وہ قرآن کی قسم کھا کر کہتاہے کہ وہ اس کو (زید کی منگیتر ) کو کبھی فون نہیں کرے گا بعد میں زید چاہتاہے کہ وہ اپنی قسم توڑ دے اس صورت میں وہ کیا کرے؟

    جواب نمبر: 63453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 289-219/D=4/1437-U نکاح سے پہلے نامحرم لڑکی اجنبیہ ہوتی ہے اس سے بات چیت کرنا گناہ ہے نکاح کی بات طے ہوجانے کے بعد بھی اجنبیہ رہتی ہے، بلاشدید ضرورت بات چیت کرنے سے احتراز کرنا ضروری ہے اور جب کہ قسم کھاچکے ہیں تو بچنا اور بھی ضروری ہے۔ پھر بھی اگر بات کرلیتے ہیں تو اس سے قسم ٹوٹ جائے گی جس کا کفارہ یہ ہوگا کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائیں یا خشک غلہ یا نقد روپئے صدقہ فطر کے بقدر دس مسکینوں کو دیں۔ یاد رہے کہ کفارہ قسم ٹوٹنے کے بعد ادا ہوگا پہلے نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند