• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 62546

    عنوان: میں نے آپ سے ایک بہت ضروری مشورہ کرنا ہے - میری بیوی مجھ پربہت زیادہ شک کرتی ہے - دوسال سے میں درگزرکرتا آرہاہوں۔ اس وقت مجھے کسی دوسری لڑکی میں کوئی دل چسپی نہی تھی لیکن اب ہے میں اب دوسری شادی کرناچاہتاہوں۔

    سوال: میں نے آپ سے ایک بہت ضروری مشورہ کرنا ہے - میری بیوی مجھ پربہت زیادہ شک کرتی ہے - دوسال سے میں درگزرکرتا آرہاہوں۔ اس وقت مجھے کسی دوسری لڑکی میں کوئی دل چسپی نہی تھی لیکن اب ہے میں اب دوسری شادی کرناچاہتاہوں۔بیوی کے دل میں اب میرے لیے نہ عزت نہ ڈراور نہ ہی پیار ہے ۔ بلکہ میری بے عزتی کرتی ہے میرے دل میں بھی اس کے لیے کچھ نہیں مائسوائے نفرت کے مجھے ٪110 یقین ہے کہ اب ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے -ہماری دوبیٹیاں جن کی وجہ سے میں نے اتناصبرکیالیکن اب میرے صبرکی حد ختم ہوگئی ہے اور اب اگرہمارے بڑے بھی درمیان میں آئیں تووقتی طورشائدصلح ہوجائے مگرکچھ دن بعدپھریہی کچھ ہوگااگرطلاق دیتاہوں توبیوی کے اورمیرے گھروالوں کے درمیاں فتنہ پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ اب دونوں ایک ساتھ رہ نہیں سکتے ۔۔۔۔ طلاق سے فتنہ ہوگا۔۔۔۔ خودکشی حرام ہے ۔۔۔۔۔ قتل گناہ کبیرہ ہے ۔۔۔۔

    جواب نمبر: 62546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 179-167/N=3/1437-U آپ اپنی اور بیوی کے خاندان کے بڑے بوڑھوں کے درمیان اپنا مسئلہ رکھیں اور ان کے سامنے آپ اور آپ کی بیوی دونوں اپنے تمام حالات رکھ دیں اور اگر مناسب ہو تو آپ یہ بات بھی رکھ دیں کہ آپ حضرات کی صلح سے صرف وقتی طور پر مسئلہ حل ہوگا، مستقل کے لیے نہیں؛ اس لیے آپ حضرات ہم دونوں کا رشتہ ختم ہی کرادیں، اس کے بعد وہ حضرات آپ دونوں کو جو مشورہ دیں، اس پر عمل کریں، اگر وہ حضرات صلح کرادیں تو آپ بیوی کو ایک بار اور موقعہ دیں، ممکن ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرکے اپنے احوال درست کرلے، یا اگر آپ کی طرف زیادتی ہوتی ہو تو آپ اپنی اصلاح کرلیں، اور اگراس کے بعد بھی آپ کے لیے اس کے ساتھ نباہ کرنے کی کوئی شکل نہ بنے تو آپ دوبارہ خاندان کے بڑے بوڑھوں کو بیچ میں ڈال کر طلاق وغیرہ کے ذریعہ رشتہ ختم کرنے کی کوشش کریں، اور جب یہ رشتہ ختم ہوجائے تو آپ دوسرا نکاح کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند