• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 62508

    عنوان: میں کراچی پاکستان سے ہوں نوکری مسقط عمان میں کرتا ہوں۔ میری کراچی میں ہی ایک لڑکی سے منگنی ہو چکی ہے . ہماری شادی دسمبر 2016 میں ہونا قرارپاہی ہے ۔

    سوال: میرا سوال ہے کہ میں کراچی پاکستان سے ہوں نوکری مسقط عمان میں کرتا ہوں۔ میری کراچی میں ہی ایک لڑکی سے منگنی ہو چکی ہے . ہماری شادی دسمبر 2016 میں ہونا قرارپاہی ہے ۔ لڑکی کو عمان بلانے کے لئے مجھے کاغذی کاررواہی کا عمل کرنا ہے ۔میں یہ پوچھنا چاھتا ہوں کیا میں ٹیلیفون یا اسکائپ پہ اپنے تمام گھر والوں کی موجودگی میں نکاح کرسکتا ہوں یا نہیں؟ کیا یہ نکاح صحیح ہوگا یا نہیں؟ مہربانی فرماکرمیری رہنماہی کریں... جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 62508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 85-85/M=2/1437-U اگر آپ کراچی (پاکستان) ہی میں ہیں تو ٹیلفون پر نکاح کی کیا ضرورت؟ نکاح کی مجلس منعقد کرکے شرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرلیں، اور اگر آپ اس وقت مسقط (عمان) میں ہیں تو ٹیلیفون سے کراچی میں کسی کو اپنے نکاح کا وکیل بناسکتے ہیں آپ کا وکیل آپ کی طرف سے مجلس نکاح میں شرعی گواہوں کے سامنے ایجاب وقبول کرلے گا تو نکاح ہوجائے گا، آپ خود براہِ راست ٹیلیفون پر نکاح کا ایجاب وقبول نہیں کرسکتے ہیں کہ مسقط میں ہیں اور لڑکی کراچی میں، دونوں کی مجلس ا لگ الگ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند