• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 62240

    عنوان: مہر کی مقدار کے بارے میں معلومات چاہئے کہ کم سے کم مہر کی مقدار کیا ہے؟

    سوال: مہر کی مقدار کے بارے میں معلومات چاہئے کہ کم سے کم مہر کی مقدار کیا ہے؟

    جواب نمبر: 62240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 43-32/N=1/1437-U مہر کی کم ازکم مقدار دس درہم ہے، جس کی مقدار مروجہ اوزان میں تیس گرام چھ سو اٹھارہ ملی گرام چاندی ہوتی ہے، نکاح میں کم ازکم اتنے گرام چاندی یا بوقت نکاح اتنے گرام چاندی کی جو مالیت ہو، اتنی مالیت کی کوئی چیز مہر مقرر کرنا ضروری ہے، اور اگر اس سے کم مہر مقرر کیا گیا تو (انتقال، دخول اور خلوت صحیحہ کی صورت میں) درج بالا مقدار پوری کرنی ضروری ہوگی قال في الدر (مع الرد،کتاب النکاح، باب المہر ۴: ۲۳۰-۲۳۲ ط، مکتبہ زکریا دیوبند): (وأقلہ عشرة دراہم) لحدیث البیہقی وغیرہ: ”لا مہر أقل من عشرة دراہم“، ․․․ (فضة وزن شبعة) مثاقیل کما في الزکاة (مضروبة کانت أو لا) ولو دینا أو عرضًا قیمتہ عشرة وقت العقد اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند