• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 61461

    عنوان: عورت کا شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ باپ کی جگہ شوہر کا نام لکھنا کیسا ہے ۔؟ بعض لوگ آیات قرآنی ادعوا لابائھم اور حدیث من ادعی الی غیر ابیہ وغیرہ سے استدلال کرکے ناجائز قرار دے رہے ہیں۔ مفصل جواب عنایت فرما کر ماجور ہو۔

    سوال: عورت کا شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ باپ کی جگہ شوہر کا نام لکھنا کیسا ہے ۔؟ بعض لوگ آیات قرآنی ادعوا لابائھم اور حدیث من ادعی الی غیر ابیہ وغیرہ سے استدلال کرکے ناجائز قرار دے رہے ہیں۔ مفصل جواب عنایت فرما کر ماجور ہو۔

    جواب نمبر: 61461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1361-1438/L=1/1437-U شادی کے بعد عورت کا اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام ملانے میں مضائقہ نہیں، البتہ محض فیشن کی وجہ سے ایسا کرنا مناسب نہیں، جہاں تک سوال میں مذکور آیت وحدیث کا تعلق ہے تو اس مین اپنی ولدیت غیر کی طرف کرنے سے منع کیا گیا ہے کما ہو الظاہر اور بیوی اپنے شوہر کا نام ولدیت کے طور پر نہیں ملاتی اس لیے آیت وحدیث سے استدلال کرکے اس کو ناجائز کہنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند