• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 61420

    عنوان: میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں وہ لڑکی رشتے میں بھتیجی لگتی ہے، لیکن اس کا خاندان دوسرا ہے اور میرا دوسرا ، اور وہ بھی راضی ہے شادی کرنے کے لیے تو میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ہماری شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ شکریہ

    سوال: میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں وہ لڑکی رشتے میں بھتیجی لگتی ہے، لیکن اس کا خاندان دوسرا ہے اور میرا دوسرا ، اور وہ بھی راضی ہے شادی کرنے کے لیے تو میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ہماری شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 61420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1154-1150/B=12/1436-U اگر وہ سگی بھتیجی نہیں ہے صرف رشتہ میں بھتیجی لگتی ہے، آپ دونوں کا خاندان الگ الگ ہے تو ایسی صورت میں آپ دونوں کا نکاح ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند