معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 612253
کیا خطبہ کے بغیر بھی نکاح درست ہوجائے گا؟
سوال : ایک نکاح میں قاضی صاحب نے جو خطبہ پڑھا ان کے الفاظ کی ادائیگی ٹھیک نہیں تھی اور کچھ الفاظ چھوٹ بھی گئے تھے، ایسی حالت میں کیا نکاح صحیح ہوگا؟ یہ بھی بتائیں کہ کیا نکاح میں خطبہ پڑھنا فرض ہے؟ سنّت ہے یا مسنون ہے؟
جواب نمبر: 61225325-Jun-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1262-953/D=11/1443
نكاح میں ایجاب و قبول سے پہلے خطبہ پڑھنا مسنون (سنت ہے) فرض نہیں ہے۔
لہٰذا اگر دو گواہوں كی موجودگی میں ایجاب و قبول كے الفاظ صحیح طور پر ادا ہوگئے اور گواہوں نے سن لیے تو نكاح صحیح ہوگیا۔ خطبہ كے بعض الفاظ كی ادائیگی صحیح طور پر نہ ہوئی ہو تو اس سے نكاح كی صحت پر كوئی اثر نہ پڑے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شادی کے بعد دولہا ولیمہ کا انتظام کرتاہے ۔ اس سلسلے میں سنت طریقہ کیاہے؟ کیا دلہن کے والدین کو بھی ولیمہ کرنا چاہئے؟ کیا اس کی اجازت ہے یا نہیں؟
5316 مناظرمیں آپ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی مسلمان لڑکا کسی مسلم لڑکی سے جسمانی تعلق بنا لے پھر اس کے بعد اس لڑکی سے شادی کرنا چاہے تو کیا وہ شادی کرسکتے ہیں؟
2845 مناظر