معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 609708
ڈھائی تولہ سونے کے بدلے نکاح ہوا تو مہر میں سونا دینا ہوگا یا رقم؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی سے ڈھائی تولے زیور سونے کے بدلے جس کی قیمت کی تصریح ایک لاکھ روپے کے ساتھ کردی تھی،نکاح کیا تو اب اتنے وزن کی ادائیگی کا اعتبار ہوگا یا قیمت کا؟ جبکہ اب مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ چکی ہے؟
جواب نمبر: 60970824-Feb-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 782-626/M=07/1443
صورت مسئولہ میں اگر حق مہر كا تعین فی الواقع وزن (ڈھائی تولہ سونے كا زیور) كے اعتبار سے طے ہوا تھا اور قیمت كی تصریح یوں ہی ضمناً كردی گئی تھی تو زید (شوہر) كے ذمہ حق مہر میں ڈھائی تولہ سونے كی ادائیگی لازم ہے اور اگر سونے كے اعتبار سے مہر طے كرنا مقصود نہ تھا بلكہ روپئے میں (ایك لاكھ روپئے) مہر طے ہوا تھا تو ایك لاكھ روپئے كی ادائیگی لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا نام شیخ عمران بن خدا بخش ہے۔ میری اور میری کزن کی شادی ہونے والی ہے پر مجھے کہیں سے پتہ چلا ہے کہ میری امی نے لڑکی کی بڑی بہن اور بڑے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔ کیا اس صورت میں میرا اس لڑکی سے نکاح جائز ہے؟ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
2949 مناظرجس لڑکی سے منگنی ہوگئی اس پر شک کرنا؟
2587 مناظرجماع میں تلذذ کے لیے دوا استعمال کرنے کے نتیجے میں جو اولاد ہوگی کیا وہ غیر حلال ہوگی؟
4735 مناظرآج سے پندرہ برس قبل غالباً 1994میں میرے تایہ زاد بھائی نے ہماری دور کی رشتہ دار کو قتل کیا تھا۔ صلح میں شرط یہ قرار پائی کہ میری تایہ زاد بہن یعنی قاتل کی بہن کا نکاح مقتول کے بیٹے سے ہوگا۔ اور مسجد میں بھرے مجمع میں نکاح ہوا، کہ فلاں کی بیٹی فلاں کے بیٹے کے ساتھ اس کا نکاح ہوا، اب وہ تو چھوٹی تھی اسے ان باتوں کا کیا پتہ، اس وقت میری تایہ زاد بہن کی عمر لگ بھگ نو یا دسال کی تھی یعنی بلوغ میں نہیں پہنچی تھی۔ آج جب کہ اس کی عمر پچیس برس کی ہے اور اپنا اچھا برا خود سمجھتی ہے وہ رخصتی سے انکار کررہی ہے، جب کہ جس کے ساتھ نکاح ہوا تھا ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ انکار کرے گی تو میں طلاق نہیں دوں گا اور یوں ہی زندگی بسر کرے گی تاکہ کسی او رکے ساتھ بھی نکاح نہ ہوسکے، یہ ان کا فیصلہ ضد پر ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ نو دس سال کی عمر میں نکاح اب معتبر ہے یا نہیں اور کن صورتوں میں معتبر ہوگا، اور اس لڑکے کا یہ کہنا کہ میں طلاق نہیں دوں گا یہ بات کہا ں تک ٹھیک ہے، اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ بہت الجھا ہوا ہے سارا خاندان، برائے کرم ذ را توجہ فرمادیجیے، مجھے اشد انتظار رہے گا آ پ کے جواب کا۔
2408 مناظراگر کسی آدمی نے رات میں سوتے وقت اندھیرے میں غلطی سے اپنی عورت کے اوپرہاتھ ڈالنے کے بجائے اپنی لڑکی کے اوپر ڈال دیا، اس کو پتہ نہیں تھا تو اس کاکیا مسئلہ ہے؟
7836 مناظرمن
فضلکم أخبرنا عن الأشخاص الذین قروٴا خطبة الزواج لرسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ
وسلم مثل في الزوج الأولی قرأ أبو طالب ومقدار صداقہن․ شکرا جزیلا