• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 608677

    عنوان:

    بڑی عمر میں جس عورت کا دودھ پیا ہو اس سے نکاح کا حکم

    سوال:

    اگر کسی لڑکی سے ناجائز تعلق ہو اور 5 بار اس کا دودھ بھی پیا ہو تو کیا اس سے نکاح کر سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 608677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:691-530/L=6/1443

     جی ہاں! نکاح کرسکتے ہیں، اس لڑکی سے ناجائز تعلق ہونا یا اس کا دودھ پینا نکاح کے حرام ہونے کا موجب نہیں؛ کیونکہ دوسال کے بعد رضاعت کا ثبوت نہیں ہوتا؛ البتہ اب تک آپ دونوں نے جو گناہ کیا ہے اس پر صدق دل سے توبہ واستغفار کرنا ضروری ہوگا۔

    (و) صح نکاح (حبلی من زنی لا) حبلی (من غیرہ) أی الزنی لثبوت نسبہ ولو من حربی أو سیدہا... لو نکحہا الزانی حل لہ وطؤہا . (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 3/ 48) (ویثبت التحریم) فی المدة فقط ولو (بعد الفطام والاستغناء بالطعام علی) ظاہر (المذہب) وعلیہ الفتوی فتح وغیرہ. (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 3/ 211)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند