• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 608276

    عنوان:

    اگر کسی کی بیوی کسی اور کے ساتھ بھاگ جائے اور پھر واپس آئے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    سوال : اگر کسی کی بیوی بھاگ جائے اور وہ آدمی اسے اپنانا نہیں چاہتا تواس صورت میں کیا کیا جائے ؟ برائے کرم دلیل سے بات واضح کریں

    جواب نمبر: 608276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 512-391/D=05/1443

     بیوی ناجائز تعلق کے نتیجہ میں کسی کے ساتھ بھاگ جائے پھر اگر اپنی غلطی پر نادم اور شرمندہ ہوکر واپس آجائے اللہ تعالی سے توبہ استغفار کرے اور خود شوہر سے بھی معافی مانگ لے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا وعدہ کرے ایسی صورت میں شوہر اگر اس کی غلطی معاف کردے اور اس کی بات اور وعدہ پر اطمینان کرکے بطور بیوی اسے رکھ لے تو اس کی گنجائش ہے، طلاق دے کر علیحدہ کرنا واجب نہیں۔

    اور اگر شوہر کا دل اس کی طرف مطمئن نہ ہو اور اسے اپنے ساتھ رکھنا نہ چاہے تو طلاق دے کر الگ کرنے کی بھی اجازت ہے۔

    قال فی الدر: بل یستحب لو موٴذیة أو تارکة صلاة ومفادہ أن لا اثم بمعاشرة من لا تصلی ویجب لو فات الإمساک بالمعروف۔ (الدر مع الرد: 9/95، فرفور اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند