• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607733

    عنوان: بریلوی لڑکے سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا بریلوی مسلک کے لڑکے سے اہل سنت والجماعت مسلک کی لڑکی کا نکاح جائز ہے ؟ جبکہ بریلوی مسلک کا لڑکا خود ائیر فورس آفیسر ہونے کی وجہ سے اور اسکے اہل خانی بھی بریلوی مسلک کے عقائد پر بہت شدید عمل نہ کرتے ہوں اور اعتدال کی حد تک ہوں؟

    جواب نمبر: 607733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 467-363/B=04/1443

     بریلوی مکتبہ فکر کے لوگ اسلام سے خارج نہیں؛ بلکہ مسلمان ہیں۔ ان کے ساتھ دیوبندی لڑکے یا لڑکی کا نکاح ناجائز نہیں ہے تاہم وہ اپنی بدعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے اسلام کے صحیح طریقہ سے دور نکل گئے۔ اپنی بدعات کی نحوست سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر بھی عمل کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔ چند رسموں کا نام ان لوگوں نے اسلام سمجھ رکھا ہے، اس لیے ان کے ساتھ نکاح کرنے میں بہت احتیاط برتنے کی ضروررت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند