• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607601

    عنوان:

    نکاح کے بعد پیدا ہونے والا بچہ حلالی ہوگا؟

    سوال:

    سوال : لڑکے نے نکاح سے پہلے ہی اپنی منگیتر سے صحبت کرلی؛ نتیجةً وہ لڑکی حاملہ ہوگئی،پھران دونوں کا نکاح کرادیا گیا ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ پیدا ہونے والے بچہ کس کا بیٹا قرار پائے گا؟

    جواب نمبر: 607601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 515-346/H=04/1443

     نکاح سے چھ ماہ یا زائد مدت کے بعد جو بچہ پیدا ہوگیا وہ نکاح کرنے والے (شوہر) ہی کا بیٹا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند