• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607565

    عنوان:

    فضولی کسے کہتے ہیں؟

    سوال:

    سوال : نکاح فضولی کیسے ہوتا ہے ؟اور کیوں ہوتا ہے ؟ختم کیسے ہوتا ہے ؟ کیا نکاح فضولی میں لڑکا اپنی پسند بتا سکتا ہے ؟ تفصیل سے جواب دیں ؟

    جواب نمبر: 607565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 406-296/D=04/1443

    جو نکاح کے سلسلہ میں نہ اصیل ہو نہ ولی نہ وکیل؛ بلکہ بغیر تصرف کی ذمہ داری ملے ازخود کسی کا نکاح دو گواہوں کی موجودگی میں کردے، ایسا شخص فضولی کہلاتا ہے۔ آپ جس مقصد سے یہ سوال کر رہے ہیں کسی عالم کے پاس جاکر پوری صورت حال بتلاکر مسئلہ سمجھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند