• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607423

    عنوان:

    کیا سوتیلی ماں کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح ہو سکتا ہے ؟

    سوال:

    سوال : سوتیلی ماں کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح ہو سکتا ہے ۔ 1- اگر باپ ایک ہو۔ 2-اگر باپ الگ الگ ہو؟

    جواب نمبر: 607423

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 394-377/D=05/1443

     (۱) اگر لڑکے لڑکی دونوں کا باپ ایک ہے، ماں الگ ہے، تو لڑکے کا نکاح، لڑکی یا اس لڑکی کی بیٹی سے جائز نہیں ہے۔

    (۲) اور اگر ماں باپ دونوں الگ ہیں، یعنی لڑکی کا باپ، سوتیلی ماں کا سابقہ شوہر ہے تو اس لڑکی سے نکاح درست ہے اور اس لڑکی کی لڑکی سے بھی نکاح درست ہے۔

    فی الدر: وتحل أخت أخیہ رضاعاً ․․․․․ وکذا نسباً بأن یکون لأخیہ لأبیہ أخت لأم ۔ (رد المحتار: 4/410، باب الرضاع، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند