• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607021

    عنوان:

    عورتوں کی طرف رغبت نہیں تو والدین کو شادی سے کس طرح منع کروں؟

    سوال:

    سوال : میرا تعلق ایک اسلامی گھرانے سے ہے اور میرے والدین انتہائی نیک ہیں، میں خود بفضل اللہ ،پکا نمازی اور دیندار ہوں، اللہ کی توفیق سے میں کبھی بدفعلی میں نہیں پڑا، چونکہ اب میری عمر ۲۵سال سے اوپر ہے اور میرے والدین میری شادی کے لئے زور ڈال رہے ہیں، بالغ ہونے سے اب تک جنسی طور پر میری کشش صرف مردوں کی طرف ہے اور عورتوں کی طرف بالکل کشش نہیں ہے ،میں جانتا ہوں اور مانتا ہوں کہ یہ حرام اور غلط ہے اور اگرچہ کشش ہے پر اس پر عمل کرنے کا نہ ارادہ ہے اور اختیاری طور پر توبہ بھی کرتا ہوں اور قطعی ناجائز بھی مانتا ہوں۔

    مسئلہ یہ ہے کہ یہ بات کسی سے کہ نہیں سکتا اور شادی کرتا ہوں تو کشش نہ ہونے کی وجہ سے صحبت نہ کر پاؤں اور اس سے ایک لڑکی کی زندگی میری وجہ سے خراب ہو، بدنامی کے ڈر سے نہ کسی لڑکی سے اور نہ اپنے والدین کو بتا سکتا ہوں، ایسے میں میں کیا کروں، شادی کروں یا والدین کو ناراض کروں؟

    جواب نمبر: 607021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 311-248/B=03/1443

     حدیث شریف میں آیا ہے کہ نکاح میری سنت ہے، جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ میرے طریقہ پر نہیں ہے۔ نکاح تو آپ کو کرنا چاہئے۔ جب بیوی کے پاس جائیں گے تو ان شاء اللہ جنسی کشش عورت کی طرف ہوجائے گی۔ کسی ماہر حکیم سے علاج و مشورہ بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند