• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 606643

    عنوان:

    قاضی نے جس مہر پر نکاح پڑھایا وہ معتبر ہوگا؟

    سوال:

    میاں بیوی کا مہر نکاح سے پہلے ۱۵۰۰۰مقرر تھا پھر قاضی نے غلطی سے ۱۰۰۰۰بول دیا اور شوہر نے قبول بھی کرلیا تو مہر کتنا واجب ہو گا؟

    جواب نمبر: 606643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 208-156/B=03/1443

     نکاح پڑھاتے وقت قاضی نے جس قدر مہر پر نکاح پڑھایا، اور جس قدر مہر پر شوہر نے قبول کیا ہے یعنی دس ہزار، وہی مہر شوہر کے ذمہ واجب ہوگا۔ آپ نے اپنے طور پر جو کچھ مہر طے کیا تھا اس کا اعتبار نہ ہوگا۔

    -------------------------------------

    جواب درست ہے، اگر شوہر بعد میں بخوشی مزید 5 ہزار مہر بڑھاکر دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند