معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 606084
کیا شادی کے فوراً بعد ہی حق مہر ادا کرنا ضروری ہے؟
جناب آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا شادی کے فوراً بعد ہی حق مہر ادا کرنا ضروری ہے یا زندگی میں کبھی بھی ادا کرسکتے ہیں؟ شکریہ
جواب نمبر: 606084
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 44-34/D=01/1443
پورا مہر فوراً شادی کے بعد دینا ضروری نہیں؛ البتہ مہر کا کچھ حصہ شب زفاف مہر معجل کے طور پر دینا مستحب ہے۔
بقیہ مہر زندگی میں کبھی ادا کرسکتے ہیں لیکن فکر کرکے ادا کر دینا چاہئے کہیں بعد میں ادا کرنے کی وسعت نہ رہی یا ادائیگی سے رہ گیا تو حق العبد ضائع ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند