• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605952

    عنوان:

    جس سے نكاح كرنا چاہتا ہوں اس كے لیے دعا كرنا؟

    سوال:

    میرا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے_میں بچپن سے غیر محرم عورتوں سے اجتناب کرتا تھا_ہمارے ہمسائے میں ایک باپردہ اور شریعت کی پابند لڑکی ہے جو آج کل کے دور میں انتہائی مشکل ہے_ناجانے کیوں مجھے اس لڑکی سے محبت ہوگئی ہے اور میں اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں_کیا میں اس سے نکاح کیلیے دعا کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 605952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:13-1/sd=1/1443

     دعا کرنے میں تو مضائقہ نہیں؛ لیکن کسی طرح کا تعلق رکھنا جائز نہیں ہے اور رشتہ کے سلسلے میں خود سے فیصلہ نہیں لینا چاہیے ؛ بلکہ اپنے والدین کے مشورے سے رشتہ کا انتخاب کرنا چاہیے ، اسی میں خیر و برکت ہوتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند