• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605924

    عنوان:

    جلدی شادی ہونے كے لیے وظیفہ

    سوال:

    میری عمر ۱۷سال ہے۔ میری یہ خواہش ہے میری شادی جلد ہی ہو جائے اور مجھے ضرورت بھی ہے۔مجھے اس کے لیے کچھ پڑھنے کے لئے بتا دیجئے۔ گھر میں میرے امی اور بابا ہیں اور بھابھی اور بھائی بھی ہیں۔دو بہنوں کی شادی ہوئی ہے اسی سال۔ ایک طرف تو میری یہ خواہش اور ضرورت ہے اور دوسری طرف اپنے امی بابا کا زیادہ تر کام میں ہی کرتی ہوں۔ویسے تو الحمدللّٰہ وہ صحیح ہے لیکن کھانا دوائی وغیرہ کا خیال میں ہی رکھتی ہوں۔مجھے لگتا ہے اگر میرا شادی ہو جائیگی تو میرے امی بابا کا خیال کون رکھے گا۔ مجھے اُنسے اس بارے میں بات کرنے میں جھجھک ہوتی ہے میری سمجھ نہیں آ رہا برائے مہربانی مجھے بتا دیجیے میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 605924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 14-10/M=01/1443

     یَا لَطِیْفُ اور یَا جَامِعُ ایک سو گیارہ (111) مرتبہ اور اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ روزانہ پڑھنے کا اہتمام کریں اور اللہ تعالی سے خصوصی دعا بھی کریں کہ جلد مناسب رشتہ مل جائے۔ جب گھر میں بھائی اور بھابھی ہیں تو امید ہے کہ وہ امی، ابو کا خیال رکھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند