• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605921

    عنوان:

    مجمعِ عام میں بے پردہ منگنی کرنا اور بعد میں کیک کاٹنا

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرعِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ لڑکے والے لڑکی کے یہاں منگنی کے واسطے جاتے ہیں تو وہاں پر لڑکا اور لڑکی دونوں ایک ساتھ بلا پردہ آتے ہیں اسٹیج پر آکر ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہیں اور بعد میں کیک کاٹتے ہیں یہ رسم مسلمان حضرات کے لیے جائز ھے یا نہیں اور ایسی مجلس میں شرکت کرنے والوں کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 605921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:14-44/L=2/1443

     لڑکے اور لڑکی کا بلا پردہ اسٹیج پر آکر نمائش کرنا اور بعد میں کیک کاٹنا یہ رسم ناجائز اور قبیح ہے ،مسلمانوں کو اس جیسی رسموں سے احتراز ضروری ہے اور کسی مسلمان کے لیے ایسی مجلس میں شرکت کرنا جائز نہیں۔

    لأنہ لا یلزمہ إجابة الدعوة إذا کان ہناک منکر اہ. قلت: لکنہ لا یفید وجہ الفرق بین ما قبل الحضور وما بعدہ، وساق بعد ہذا فی التبیین ما رواہ ابن ماجہ أن علیا - رضی اللہ عنہ - قال: صنعت طعاما فدعوت رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - فجاء فرأی فی البیت تصاویر فرجع اہ. قلت: مفاد الحدیث أنہ یرجع ولو بعد الحضور وأنہ لا تلزم الإجابة مع المنکر أصلا تأمل.(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 348)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند