• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605882

    عنوان:

    تین طلاق کے بعد اسی بیوی سے دوبارہ کس طرح نکاح نکاح ہوسکتا ہے؟

    سوال:

    تین طلاق کے بعد اگر اسی بیوی کو دوبارہ لینا چاہے تو کیا کروانا ہوگا؟ اگر ہے تو کیوں نیز بتائیں کہ مسلک شافعی میں اس کی کیا صورت ہے؟

    براہے کرم جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:39-33/sd=1/1443

     تین طلاق کے بعد بیوی مغلظہ بائنہ بن جاتی ہے، شوہر کے لیے اس کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنے کی حلالہ شرعی کے بغیر کوئی شکل نہیں ہے اور حلالہ شرعی یہ ہے کہ عدت کے بعد اس کا نکاح کسی دوسرے مرد سے ہو اور وہ صحبت کے بعد اگراس کو طلاق دیدے یا بقضائے الہی فوت ہوجائے ، تو عدت گذار کر پہلے شوہر سے نکاح ہوسکتا ہے؛ لیکن حلالہ کی شرط کے ساتھ کسی سے نکاح کرنا سخت ناجائز ہے، حدیث میں اس پر لعنت آئی ہے اور ہمارے یہاں فقہ حنفی کے مطابق فتوی لکھا جاتا ہے ، ایک حنفی شخص کو فقہ حنفی ہی پر عمل کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند