• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605728

    عنوان:

    بچوں كا رشتہ كرانے كا حق كس كا ہے‏، باپ كا یا ماں كا؟

    سوال:

    جب بچوں کی شادی کا وقت آے تو کیا ماں کا رشتہ کرنے میں زیادہ حق ہے یا باپ کا(ماں دوسرے ملک میں ہے جہاں اس کے رشتے نہیں ہیں اور وہ بچوں کی شادی کر کے سب کو پاس بلانا چاہتی ہے اور باپ کے سب رشتے دار اس کے ساتھ ہی رہتے ہیں ،ماں باپ ، بہن بھائی سب اس ساتھ ہی ہیں وہ بس بیوی کو نیچا دیکھا نے کے لیے زبردستی اپنے رشتے داروں میں کر نا چاہتا ہے)۔

    جواب نمبر: 605728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1215-880/D=01/1443

     والدین باہمی مشورہ سے جہاں مناسب معلوم ہو وہاں رشتہ طے کریں پھر خود لڑکی لڑکے کی مصلحت کو بلکہ رضامندی کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ رشتہ طے کرنے کا حق نہ پورے طور پر ماں کو ہے نہ ہی باپ کو؛ بلکہ ولایت کی بناپر باپ کو رشتہ طے کرنے کا اختیار ہے مگر بیوی سے مشورہ کرکے اور بیٹی بیٹے کا عندیہ معلوم کرکے طے کرے۔

    لیکن لڑکے لڑکی کے بالغ ہوجانے کی وجہ سے مکمل ولادیت باپ کو بھی نہیں رہتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند