• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604812

    عنوان:

    جس عورت سے زنا كیا اس كی بیٹی سے نكاح درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    مرد و عورت میں غلط تعلق تھا اور ان دونوں نے حرام کاری کی زانیہ کی پہلے سے ایک بیٹی ہے کیا زانی کا اس زانیہ کی بیٹی سے نکاح درست ہے ؟ نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے اور ہے تو ایام و سبب بتانے کی زحمت کریں ۔

    جواب نمبر: 604812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 980-695/D=11/1442

     زانی کا مزنیہ کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں، حرام ہے۔

    قال فی الدر: وحرم أیضا بالصہریة أصل مزنیتہ ․․․․․․ أو أصل ممسوسة بشہوة ․․․․․․ وفروعہن مطلقاً قال الشامی یرجع إلی الأصول والفروع: أي وإن علون وإن سفلن (الدر مع الرد: 4/108)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند