• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604766

    عنوان:

    كسی كو اپنا تابع بنانے كے لیے وظیفہ یا عمل كرنا؟

    سوال:

    میں کالج کے زمانے سے ایک لڑکی سے اس کی نیک سیرت و معصومیت کی وجہ انتہائی محبت رکھتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری کبھی دو منٹ بھی بات نہیں ہوئی گذشتہ چھ سالوں میں نہ کبھی کالج میں نہ اس کے بعد۔ ہاں البتہ میں کہی سے نمبر نکال کر اس سے اس کی رائے پوچھیں کچھ ماہ پہلے مگر اس کا جواب نا ہیں پھر انکے والد سے بات کرکے رشتے کی بات کی مگر جواب نفی ہے ۔ میں سرکاری نوکری کرتا ہوں اور ماشائاللہ مالی لحاظ سے مستحکم ہوں۔ صوم و صلوٰة کا پابند ہوں اور کوئی بھی نشہ نہیں کرتا ہوں۔ اب میری قریباً 25 سال اور لڑکی کی عمر 24 سال ہے ۔ ان کی مالی حیثیت ہم سے گئی گنا ذیادہ ہے مگر مجھے اس میں زرا برابر دلچسپی نہیں ہیں۔ میں نے گذشتہ چھ سالوں میں اور اب بھی لگاتار کوشش کی کسی طرح میرے دل ودماغ سے نکل جائے بلکل تاکہ میں کہی اور نکاح کرسکوں مگر ناکام رہا۔ دل کسی اور اپنانے کو تیار اور دماغ سے اس کا تصور نہیں نکل رہا ہے ۔ آپ حضرات سے گذارش ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتادے کہ جلد از جلد اس کا نکاح مجھ سے ہوجائے تاکہ میں نفس اور شیطان کے وسوسوں سے مخفوظ رہ سکوں اور مشت زنی کرنے اور فخش فلموں کے زریعے تسکین سے بچ سکوں۔ نیز مجھے ڈر رہتا ہے کہی مجھ سے زنا نہ سرزد ہوجائے ۔ آپ میرے حق میں دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا کریں کہ میرا اور اس لڑکی کا نکاح ہوجائے ۔

    جواب نمبر: 604766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 981-260T/D=10/1442

     عفت اور پاکدامنی کا طریقہ اختیار کریں اور کسی دوسری مناسب جگہ رشتہ تلاش کریں۔ کسی کو اپنا تابع بنانے کے لئے وظیفہ کا عمل کرنا جائز نہیں؛ البتہ دعا کرنے میں حرج نہیں۔ اور استخارہ کا عمل حدیث میں وارد ہوا ہے خاص رشتہ کے انتخاب کے سلسلے میں استخارہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ بعد نماز عشاء دو رکعت نماز نفل پڑھ کر دعاء استخارہ پڑھ کر سوجائیں اور بہتر ہے کہ سات دن تک یہ عمل کریں جو بہتر ہوگا اس طرف ان شاء اللہ دل کا میلان ہوجائے گا۔

    سابقہ لڑکی کا خیال دل سے نکال دیں اس لئے کہ اجنبیہ (نامحرم) لڑکی کا خیال دل میں لانا اور اس سے محبت پیدا کرنا بھی ناجائز و گناہ ہے۔ ہر نماز کے بعد یہ دعاء پڑھا کریں۔

    (الف) اَللَّہُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُقَرِّبُ اِلٰی حُبِّکَ۔

    (ب) اَللَّہُمَّ اَعِنِّیْ عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند