• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604670

    عنوان:

    نابالغ لڑكے اور لڑكی كا نكاح سرپرستوں اور گواہوں كی موجودگی میں كرنا اور بالغ ہونے كے بعد رخصتی كرنا؟

    سوال:

    علمائے کرام کیا فرماتے ہیں، اگر ایک نابالغ لڑکی کا نکاح ایک لڑکی سے دونوں فریقین کے سربرہان اور گوہان کی موجودگی میں کیا جائے اور جب لڑکی بالغ ہوجائے ، اس وقت صرف رخصتی ہوجائے، کیا یہ جائز ہے؟ براہ کرم، مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 604670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 813-670/M=10/1442

     نابالغ لڑکی اور لڑکے کا نکاح، اُن کے اولیاء، شرعی گواہوں کی موجودگی میں شرعی ضابطے کے مطابق کردیں تو نکاح ہوجاتا ہے۔ لڑکی کی رخصتی بالغ ہونے کے بعد ہوجائے، یہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند