معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 604523
نكاح كا سنت طریقہ جاننے كے لیے كچھ كتابوں كی رہنمائی فرمائیں
بصد احترام جناب محترم رئیس درالافتاء مجھے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شادی اور اسی طرح حضرات تابعین رحمہم اللہ کی شادیوں پر لکھے گئے کتابوں کا حوالہ درکار ہے کہ وہ شادی کا رسم کس طرح مناتے تھے تاکہ ان کتابوں میں تفصیل سے دیکھ سکو ں۔
جواب نمبر: 604523
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1179-841/H=11/1442
(۱) اسلامی شادی۔ (۲) اصلاح الرسوم۔ (۳) بہشتی زیور۔ (۴) علم الفقہ۔ (۵) کفایت المفتی۔ (۶) فتاویٰ محمودیہ۔ (۷) فتاویٰ رحیمیہ۔ (۸)آپ بیتی (حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالی رحمة واسعہ۔ (۹) مسنون نکاح (مفتی ابوبکر جابر حیدر آبادی مدظلہ العالی)۔ (۱۰) کتب حدیث شروحِ حدیث سیر و تواریخ خود مطالعہ کرسکتے ہوں تو ان کتب میں شادی نکاح سے متعلق مواقع کا مطالعہ کریں اور بہتر یہ ہے کہ مذکورہ بالا کتب یا دیگر کتب معتبرہ کا مطالعہ مقامی کسی مستند و معتبر عالم یا مفتی صاحب کی نگرانی میں کرتے رہیں تو ان شاء اللہ فائدہ کثیرہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند