• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604494

    عنوان:

    ویڈیو كال كركے نكاح كرلیا اور دو پڑوسیوں كو گواہ كے طور پر اطلاع دیدی‏، كیا نكاح درست ہوگیا؟

    سوال:

    میرسوال یہ ہے کہ میرے احباب میں سے ایک لڑکے نے اپنی پسند کی لڑکی سے ویڈیو کال کے ذریعہ نکاح کیا اور دونوں نے قبول ہے کہا تین مرتبہ اور گواہ کے طورپر دو پڑوسیوں کو اطلاع دی بعد میں کہ ہم نے نکاح کیا ہے اس کا گواہ رہنا، کیا یہ نکاح ہوا اور وہ دونوں میاں بیوی ہوگئے؟

    براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 604494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1021-652/B=10/1442

     لڑکا لڑکی، دونوں گواہوں اور نکاح خواں کا سب لوگوں کا ایک مجلس میں ہونا نکاح کے لئے ضروری ہے۔ پھر لڑکی کی طرف سے صراحةً اجازت دینا اور لڑکے کی طرف سے قبول کرنا ضروری ہے۔ یہ سب کام دو مسلمان مرد گواہوں کے سامنے یعنی ان کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے بغیر اس کے نکاح صحیح نہیں ہوتا لہٰذا صورت مسئولہ میں نکاح درست نہ ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند