معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 604213
مزنیہ كی لڑكی سے بیٹے كا نكاح درست ہے یا نہیں؟
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جس عورت سے زید نے زنا کیا اس عورت کی لڑکی سے زید کے لڑکے کا نکاح ہو سکتا ہے ؟
جواب نمبر: 60421327-Apr-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 737-603/D=09/1442
مزنیہ کی لڑکی کے ساتھ زید (زانی) کے لڑکے کا نکاح درست ہے۔
قال ویحل لاصول الزانی وفروعہ اصول المزنی بہا وفروعہا۔ (الدر مع الرد: 4/107)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی ہے۔ مجھے ذرا یہ معلوم کرنا ہے کہ اسلامی قانون کے حساب سے کیا ہے،جائز ہے یا ناجائز ؟ میں اس سے اب تک نہیں ملا ہوں نہ وہ مجھ سے ملی ہے میرا ارادہ نکاح کا ہے۔ کیا مجھ سے کوئی گناہ ہوا ہے؟ اگر گناہ ہوا ہے تو کفارہ کیا دینا پڑے گا؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرماویں۔
3314 مناظراگر مسلم لڑکے کے ساتھ غیر مسلم لڑکی بھاگ جانے کے بعد کورٹ میں جج کے سامنے لڑکی(غیر مسلم) مسلمان ہونے کا دعوی کرے اور کہے میں اپنی مرضی سے مسلما ن ہوچکی ہوں کلمہ میں نے پڑھ لیا ہے۔ لہذا اب جو کورٹ میرج کے کاغذات پر وکیلوں نے مسلمان ہونے کی تصدیق کی ہے اور سرکاری کاغذات تیار ہوچکے ہیں اب اسی تصدیق پر شرعی اعتبار سے وکیل اور گواہ بنا کر دونوں کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
4465 مناظرمیں ایک احمدی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں نے بہت زیادہ تحقیق اور ریسرچ کے بعد اسلام قبول کرلیا ،اور اپنے اسلام کو اپنے والدین کے سامنے ظاہر کیا۔ میرے اوپر میرے والدین کی طرف سے بہت شدید دباؤ ہے کہ میں پھر بدل جاؤں۔ لیکن میں یہ کسی بھی قیمت پر نہیں کروں گی۔میرے والدین کہتے ہیں کہ وہ میری شادی مسلمان میں نہیں کرسکتے ہیں کیوں کہ وہ احمدی ہیں۔اسلام کی طرف میرے سفر کے دوران ایک شخص جو کہ میرے ٹیچر تھے اورمیں ان کوبھائی کہتی تھی انھوں نے اس نیک کام میں میری مدد کی۔ میرے گھروالوں نے میرے اوپر الزام لگایا کہ یہ سب میں نے ان (ٹیچر)کے لیے کیا ہے لیکن اللہ بہتر جانتاہے کہ میں نے اس کو آخرت کے لیے کیاہے۔ میں نے اپنے والدین سے کہا کہ اگر میری شادی مسلمان سے کرنے میں کوئی پریشانی ہے توآپ لوگ میری شادی میرے ٹیچر سے کردیجئے (ہماری عمر کا فرق صرف چند سال ہے اور ہم دونوں بیس سے تیس سال کے درمیان میں ہیں)۔ ان (ٹیچر) کو میں اپنا بھائی تصور کرتی تھی اور اب بھی بھائی تصور کرتی ہوں۔ میرے والدین کا خیال ہے کہ اگر وہ میری شادی میرے ٹیچر سے کریں گے تومیرا اور میرے ٹیچر کا جو بھائی بہن کا پرانا تعلق ہے وہ خاندان اور سوسائٹی میں میرے والدین کی عزت کو کم کردے گا۔میں صرف ایک مسلم خاندان کو جانتی ہوں اور وہ میرے ٹیچر کا خاندان ہے۔میں ان حالات میں کیا کروں؟ کیا میں اپنے ٹیچر سے شادی کرلوں (جن کے ساتھ مجھے بیوی کا تعلق قائم بہت مشکل معلوم ہوتا ہے) یا کسی دوسرے مسلم گھر انے کا انتظار کروں؟آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ ایک ایسی مسلم لڑکی کے لیے جس کے گھر والے احمدی ہوں اپنی شادی کے لیے کوئی لڑکا تلاش کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ برائے کرم بہت جلد میرے سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔
2781 مناظر