• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604141

    عنوان: خواب آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نکاح پڑھوایا 

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن الحمد اللہ پانچ وقت نماز ادا کرتی ہے اور ماشاء اللہ سے بہت زیادہ نیک ہے مختصر وہ عمرہ کیلئے جاتی ہیں مدینہ شریف میں ان کو خواب آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نکاح پڑھوایا قبلہ کے سامنے اور ایک باجی ہیں انکا انتظار کیا کہ جب وہ محفل میں حاضر ہوں گی تو نکاح پڑھوایا جائے جب وہ آتی ہیں تو ان سے نعت بھی سنی جاتی ہے اور نکاح بھی پڑھوایا جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 604141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 923-687/H=08/1442

     ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے بہن کو مزید اعمالِ صالحہ کی توفیق حاصل ہوکر سعادتِ دارین کا موجب ہوگی بہن سے کہہ دیں وہ ہر معاملہ میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں تلاوت درود شریف کی کثرت کرتی رہیں اللہ پاک خواب کی برکات سے نوازے مکارہ سے محفوظ رکھے اور ہر شر سے حفاظت فرمائے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند