• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603664

    عنوان:

    غصے میں كفریہ كلمہ نكل جائے تو كیا نكاح ٹوٹ جائے گا؟

    سوال:

    کیا غصے میں کفریہ کلہ منہ سے نکل جائے اور فورا ہی غلطی کا احساس بھی ہوجائے اور کلمہ پڑھ لے۔تو اس صورت میں کیا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    جواب نمبر: 603664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 617-490/D=08/1442

     اگر وہ کفریہ کلمہ تھا تو غلطی کے احساس کے بعد فوراً توبہ کرکے کلمہ طیبہ و کلمہ شہادت پڑھ کر تجدید ایمان کرلے، اسی طرح دو مسلمان گواہوں کی موجودگی میں نیا مہر مقرر کرکے تجدید نکاح بھی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند