• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603500

    عنوان:

    كیا میں تنہائی میں بلاكر لڑكی سے پوچھ سكتا ہوں كہ میں شادی كے لیے آپ كو پسند ہوں یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے : میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں،کیا میں وہ لڑکی کو تنہائی میں بولا کر پوچھ سکتا ہوں کہ کیا میں آپ کو پسند ہوں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 603500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:568-432/N=7/1442

     شادی سے پہلے لڑکی، اجنبیہ ہوتی ہے، یعنی: اس کا حکم دیگر اجنبیہ لڑکیوں کی طرح ہوتا ہے اور کسی اجنبیہ لڑکی یا عورت کے ساتھ تنہائی کرنا حرام ہے، حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی نہ کرے ؛ ورنہ ان دونوں کے ساتھ تیسراشیطان ہوگا ؛ لہٰذا آپ کسی لڑکی کے ساتھ اپنے بارے میں اُس کی مرضی معلوم کرنے کے لیے بھی تنہائی نہیں کرسکتے۔

    عن عمر رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال:”لا یخلون رجل بامرأة إلا کان ثالثہما الشیطان“، رواہ الترمذي (مشکاة المصابیح، کتاب النکاح، باب النظر إلی المخطوبة، الفصل الثاني، ص:۲۶۹، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    وفي الأشباہ:الخلوة بالأجنبیة حرام إلخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس، ۹: ۵۲۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند