• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603469

    عنوان:

    خالہ زاد بہن کی بیٹی سے شادی کرنا

    سوال:

    کیا میں اپنے خالہ زاد بہن کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہوں اس کی ماں میری خالہ زاد بہن ہونے کی وجہ سے اور وہ لڑکی مطلب خالہ زاد کی بیٹی، خالہ زاد بہن کی بیٹی ہونے کی وجہ سے مجھے کبھی کبھی انکل بھی کہتی ہے ۔

    جواب نمبر: 603469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 645-412/SN=07/1442

     آپ اپنی خالہ زاد بہن کی بیٹی سے نکاح کرسکتے ہیں، شرعاً اس میں کچھ حرج نہیں ہے، اگرچہ وہ آپ کو ”انکل“ کہتی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند