• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603290

    عنوان:

    کیا آج کل جواپنے آپ کو سنی کہتے ہیں ان سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    سوال:

    کیا آج کل جو اپنے آپ کو سنی کہتے ہیں اور وہ مزارات پر بھی جاتے ہیں دسویں گیارہویں چالیسویں اور عرس بھی مناتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر مانتے ہیں کیا اس سے نکاح کرنا جائز ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتادیں کہ عمدہ اور جلدی رشتہ کیلئے کون سا وظیفہ یا عمل بہتر ہے ؟ (جزاکم اللہ احسن الجزاء)

    جواب نمبر: 603290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 691-897/B=01/1443

     ہمارے اکابر نے ان لوگوں پر کفر کا فتوی نہیں لگایا ہے؛ بلکہ انھیں مسلمان گردانا ہے، اوران کے ساتھ نکاح کو جائز فرمایا ہے، اس لئے ان لوگوں سے نکاح کرنا جائز ہے؛ البتہ ان سے نکاح کرنے میں احتیاط کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند