• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603288

    عنوان:

    جس لڑكی كی سوتیلی ماں غیرمسلم ہو اس سے رشتہ كرنا؟

    سوال:

    میرے بھائی کے لیے رشتہ ہے، لڑکی کی ماں کا انتقال ہوچکاہے، لڑکی کی سوتیلی ماں غیر مسلم ہے، تو لڑکی سے رشتہ بن سکتاہے؟ اور لڑکی کی ماں اور باپ کی بیچ نکاح بھی نہیں ہواہے۔

    جواب نمبر: 603288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 562-457/D=07/1442

     لڑکی مسلمان ماں باپ سے پیدا ہوئی ہے اور ماں باپ میں شرعی طورپر نکاح ہوا تھا تو اس سے پیدا ہونے والی لڑکی سے کسی مسلمان مرد کے نکاح کرنے میں کوئی حرج اور تنگی نہیں۔

    (۲) لڑکی کی ماں سے سوتیلی ماں جو غیرمسلم ہے وہ مراد ہے تو حکم جو (۱) کے تحت لکھا گیا وہی ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور بات ہے تو اسے بالوضاحت تحریر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند